نئی دہلی،6؍جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس 29 جنوری سے شروع ہوگا۔بجٹ اجلاس دوحصوں میں ہوگا۔پہلا حصہ 29 جنوری سے شروع ہوگااور 15 فروری تک چلے گا۔ بجٹ اجلاس کا دوسرا حصہ 8 مارچ سے شروع ہوگا اور 8 اپریل تک چلے گا۔ عام بجٹ یکم فروری کو پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔ 29 جنوری کو بجٹ اجلاس کے پہلے دن صدر رام ناتھ کووند پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے خطاب کریں گے۔اہم بات یہ ہے کہ کورونا وائرس کی وباکی وجہ سے مرکزی حکومت نے اس سال پارلیمنٹ کاموسم سرما کاسیشن منعقدنہیں کیا۔جب کہ الیکشن سمیت سارے کام ہورہے ہیں۔ حزب اختلاف نے بھی حکومت کے اس فیصلے پر سوالات اٹھائے تھے۔ مودی سرکار کے پارلیمانی امورکے وزیر پرہلاد جوشی نے لوک سبھا میں کانگریس کے رہنماادھیررنجن چودھری کو ایک خط لکھا ہے کہ تمام فریقوں کے رہنماؤں سے بات چیت کے بعد اتفاق رائے قائم کیاگیاہے کہ کووڈ 19 کی وبا کی وجہ سے اجلاس طلب نہیں کیا جاناچاہیے۔ انہوں نے خط میں لکھا ہے کہ پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس جنوری 2021 میں بلایا جائے گا۔